اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

97سالہ خاتون کی عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ،آخر حضرت بی بی کیساتھ اچانک ایسا کیا ہوا؟افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش مند 97 سالہ معمر خاتون مقابلے سے محروم ہوگئیں ۔ فیس کے پیسے کم ہونے پر ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے۔ضلع بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ معمر خاتون حضرت بی بی حلقہ این اے 35 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی تھیں۔

لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درکار فیس میں 2000 روپے کم پڑنے سے ان کے کاغذات جمع نہ ہوئے۔اس حوالے سے حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کے لیے الیکشن لڑنا بہت مشکل کردیا گیا ہے۔حضرت بی بی اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی۔واضح رہے اس مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے لیے 20 ہزار اور قومی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر ہے جبکہ ماضی میں یہ دو ہزار روپے اور چار ہزار روپے ہوا کرتی تھی۔ان فیسوں میں اضافے سے امیر امیدواروں پر تو کوئی اثر نہیں پڑا لیکن بڑی تعداد میں وہ عام اور غریب لوگ جو انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ان انتخابات میں حصہ لینے سے محروم رہے ہیں۔حضرت بی بی نے  بتایا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ رقم پوری کر دیں تو پھر انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ان کے مطابق انھوں نے اب دو ہزار روپے کا بندو بست کر لیا ہے اور وہ اب کل جا کر بقیہ رقم جمع کروا کر انتخاب میں حصہ لے سکیں گی۔الیکشن کمیشن کے مقامی اہلکاروں نے بتایا کہ پیر کی فہرست میں حضرت بی بی کا نام نہیں ہے اس لیے وہ اب انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذات جمع ہونے تک ان کی مکمل فیس جمع نہ ہوسکی اور فہرستیں ایک مرتبہ آویزاں ہو جائیں تو اس کے بعد کاغذات جمع نہیں ہو سکتے۔اس حلقے سے دیگر امیدواروں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…