منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ سپریم کورٹ نے نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ان کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ دوایک کے تناسب سے سنایا۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے اپنا اختلافی نوٹ تحریرکیا جس میں فل کورٹ بنانے کا کہا گیا۔

شیخ رشیدکی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے،کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور اثاثے کم ظاہر کئے۔الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پرشکیل اعوان کی پٹیشن خارج کی تھی،شکیل اعوان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں3رکنی بینچ نے20مارچ کوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس فیصلے کو ن لیگ نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں، بدمعاشوں، چوروں ، لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا، نواز، شہباز میں آرہا ہوں ،عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے، میں اپنے وکیل رشید اعوان کا شکریہ بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے۔

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں۔شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں، چو لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا، میں 22 جون کو این اے 60 جبکہ 23 کو این اے 62 میں جلسہ کروں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں قوم کو بتایا چاہتا ہوں کہ میرا قصور کیا تھا، میں ان لوگوں کا بھی مشکور ہوں جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے، میں ایسے لوگوں کی زندگی اور صحت مانگتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں راولپنڈی میں جتنا جوا کھیلا گیا، میں سی پی اور ڈی سی او کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ تمام غریبوں کے پیسے واپس کردیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی قابل احترام ہیں، لیکن جس طرح ان کے سوالوں کو اچھالا گیا، فرق صرف اتنا تھا کہ میرا ایک ساتھی ایک ہندسہ ہاتھ سے جمع کررہا تھا۔

اپنے حق میں فیصلہ آنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مخالفین نے جس فیصلے کو میرے لیے سیاسی موت بنانا چاہا وہ خود ان کے لیے سیاسی موت بن گیا ہے، اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو بھی میں اسے قبول کرتا کیونکہ نواز شریف میں نہ جی ایچ کیو کے گیٹ 4 کی پیداوار ہوں اور نہ ہی فوجی نرسری سے پیدا ہوا ہوں، میں کورٹ مارشل کو ڈیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کہ رہے تھے کہ شیخ رشید احمد اسمبلی میں نہیں ہوگا میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ بہت بڑا ہے، اللہ نے مجھ سے ختم نبوت اور ناموس رسالت کا کام لیا ہے، میری زندگی عوام کے لیے ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت بنے کیونکہ وہ سب سے بہتر نظر آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…