اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران حکومت کا عوام کو پہلا بدترین جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ساتھ بڑا اضافہ کردیاگیا،مہنگائی کی بڑی لہر آئے گی، تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا، نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی۔نگران حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے
جس کے مطابق نئی پٹرولیم قیمتوں کے مطابق پٹرول چار روپے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ پٹرولیم مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہی وقت میں کئے جانے والے سب سے بڑے اضافے بتائے جارہے ہیں اس کے علاوہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 74 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا ہے جس سے نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ یہ قیمتیں 12 جون سے 30 جون تک کیلئے بڑھائی گئی ہیں۔یکم جولائی سے نئی قیمتیں مقرر کی جائیںگی، واضح رہے کہ سابقہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اضافے کا فیصلہ نگران حکومت پر چھوڑ دیاتھا۔ نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا، نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی۔نگران حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق نئی پٹرولیم قیمتوں کے مطابق پٹرول چار روپے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔