ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

صبر کا پیمانہ لبریز!ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان نے بغاوت کردی

datetime 11  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔مجھے معلوم تھا کہ سٹیٹس کو کے خلاف بولنے کا ردعمل آئے گا،امید ہے لوٹوں کے بجائے کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ میں نے کبھی اپنے ذاتی سیاسی مسائل پر ٹی وی پر یا سب کے سامنے بات نہیں کی لیکن اب چونکہ آپ نے سوال کیا ہے تو میں آپ کو جواب دے دیتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ایم این اے اور وزارتوں کے چکر کے لیے نہیں ہوں۔

تاہم اب اطلاعات کے مطابق ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ سٹیٹس کو کے خلاف بولنے کا ردعمل آئے گا۔مجھے امید ہے لوٹوں کے بجائے کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی۔ادھرتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایک نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جو حل کرلئے جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 55فیصد امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کی جگہ ابھی   کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیاگیا اور میری اطلاع کے مطابق کچھ مسائل ہیں جن کے حل ہونے پر ان کو ٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کراچی کی بہت سے نشستوں پراعلان کرنا ابھی باقی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ اگر میں الیکشن لڑوں گا تو ڈٹ کر الیکشن لڑوں گا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…