لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں ملوں کو بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں کرنے کا حکم دیدیا ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ 23ملوں نے مکمل ادائیگی کردی ہے بعض کسان پیسے وصول کرنے نہیں آئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بقایا جات کے لئے ایک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائیں جو کسان رقم لینے نہیں پہنچے ان کو وہاں سے ادائیگی کی جائے۔
اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کسانوں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملوں کو بقایا جات کی ادائیگی دو دنوں میں کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے دو ملوں کی جانب سے ادائیگی کے لئے مزید وقت کی استدعا مسترد کردی۔ ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ تئیس ملوں نے مکمل ادائیگی کردی ہے بیس ارب روپے کی ادائیگی کی گئی بعض کسان پیسے وصول کرنے نہیں آئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسانوں کو ان کا حق دلایا جائے گا۔