پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عائشہ احد اور حمزہ شہباز کل حاضر ہوں! چیف جسٹس کے حکم سے ن لیگ کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل عدالت طلب کر لیا ،خدیجہ صدیقی حملہ کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بینچ کو بھجوادی گئی ۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار کی قرار داد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا؟۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خدیجہ صدیقی حملہ کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی ۔اس موقع پر خدیجہ صدیقی نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا کہ میری کردار کشی کی جارہی ہے،استدعا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔کیس کے ملزم شاہ حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔جس پر عدالت نے خدیجہ کیس میں ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بینچ کو بھجوادی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی کے معاملے پر ہائیکورٹ بار کی قرارداد پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ،اب کوئی بیان بازی نہیں ہو گی۔چیف جسٹس نے ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ عدالت کیخلاف مہم کس طرح چلائی؟اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی بھی سماعت کی ۔ عائشہ احد ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز شریف دیگر نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر حمزہ شہباز پاکستان میں موجود ہیں توکل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار عائشہ احد ملک کو بھی عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…