واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے افغانستان میں امن مذاکرات اور امن عمل میں معاونت کیلئے پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کے اہم سیکورٹی خدشات کو سمجھنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔یہ بات امریکی صدر کی نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا
کی سینئرڈائریکٹر لیسا کرٹس نے ”افغانستان میں امن کی طویل تلاش” کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہی جس کااہتمام یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے واشنگٹن میں کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے اہم سیکورٹی خدشات کو بھی سمجھنے کی کوشش کررہاہے۔وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہاہے کہ علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔