جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

عہدہ سنبھالتے ہی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کھل کر سامنے آگئے ،صحافی نے خلائی مخلوق سے متعلق سوال کیا تو جانتے ہیں حسن عسکری نے کیا جواب دیا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)پنجاب کے نگراں وزیر اعلی پروفیسر حسن عسکری نے کہا ہے کہ میرا نہ پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا تھا اور نہ اب میرا ارادہ ہے کہ میں سیاست میں شامل ہوں۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے لیکن الیکشن کے لیے گائڈ لائن دینا اور فریم ورک آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس میں ہم اپنا تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی نگراں حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فریم ورک کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں۔نگراں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے انتخابات صاف اور شفاف کرانے ہیں تو اس کے لیے بنیادی چیز امن و امان ہے اور اسی فریم ورک میں انتخابات ہوتے ہیں اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی مدت وقتی ہوتی ہے لیکن کوشش ہوگی کہ عوام کے لیے کچھ کام کیے جاسکیں۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا اعتبار کام کی بنیاد پر بحال ہوگا، میرا خیال ہے کہ جب سیاسی جماعتیں کارکردگی کو دیکھیں گی تو ان کے شکوک و شبہات دور ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں اتنظامیہ غیر جانبداری سے کام کرے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کے قانون اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی کابینہ مختصر ہوگی اور اس میں سیاسی جماعت کے کوئی لوگ شامل نہیں ہوں گے کیونکہ جب بھی کوئی حکومت آتی ہے اس میں کوئی نہ کوئی تبدیلی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ انتخابات کا تجربہ ہے اور اس میں ضلعی انتظامیہ کا کردار اہم ہوتا ہے، ہماری کوشش

ہوگی کہ ہم ضلعی انتظامیہ کو یہ باور کرائیں کہ آپ کا کام کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنا نہیں ہیں۔پروفیسرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے لکھنا شروع کیا ہر حکومت پر تنقید کی ہے اور میرے 5 ہزار سے زائد کالم اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔خلائی مخلوق سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ خلائی مخلوق کون ہے اور یہ ایک سیاسی بیان ہے کیونکہ سیاسی جماعتوں کا مقصد ہوتا ہے کہ انہیں ووٹ زیادہ ملے اور وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکیں۔قبل ازیں نگراں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر پروفیسر حسن عسکری نے حکیم الامت علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…