پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیف جسٹس کا کالا باغ ڈیم سے متعلق ایسا اعلان کہ پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ،کونسی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ڈیم کے مخالفین ہکا بکا

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کاش میں پنجابی نہ ہوتا سندھی یا بلوچ ہوتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے کالا باغ ڈیم سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ کالا باغ ڈیم

کا نام سن کر سندھ اور کے پی کے میں احتجاج شروع ہو جاتا ہے، اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹی دور میں صوبوں کو آئینی ضمانت دینے کی بات کی گئی تو صوبوں نے کہا کہ آئین کی اپنی ضمانت کون دیگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ہم آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں، ڈیم بنانے سے آخر کس نے روکا ہے، جن ڈیموں پر اختلاف نہیں وہ کیوں نہیں بن رہے، عید کے بعد سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک عدالت کو بریفنگ دیں گے، کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کی مہم کراچی رجسٹری سے شروع کریں گے، کاش میں پنجابی نہ ہوتا سندھی یا بلوچ ہوتا، ہمیں کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، معاملے کو جذبات نہیں تدبر سے دیکھیں گے، اس پر مکمل بحث کروائیں گے، کالا باغ ڈیم پر کسی صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑوانا نہیں چاہتے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کالا باغ ڈیم پر سیمینار کروائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور نے کہا تھا کہ مردہ گھوڑے کو پھر زندہ کیا جارہا ہے کالاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا اور سندھ سوکھ جائیگا ۔کوئی پاکستانی بن کر سوچے تو کالا باغ ڈیم نہیں ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور نے پشاورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی بن کر

سوچے تو کالا باغ ڈیم نہیں ہے ،لاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا اور سندھ سوکھ جائیگاہمیں اپنے پانی کا آدھا بھی نہیں مل رہا ۔غلام بلور نے کہا کہ پنجاب پینتالیس ہزار کیوسک پانی سے پینتالیس لاکھ ایکڑ زمین سیراب کرتا ہے بھاشا ڈیم، تھاکوٹ اور داسو ڈیم پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی انھوں نے کہا کہ باچا خان نہ سوچتے تو اکوڑہ اور نوشہرہ ڈوب جاتاہم اگر غلام ہے تو غلاموں جیسا سلوک نہ کیا جائے کالا باغ ڈیم پہلے تیکنیکی اور اب انسانیت کی بقاء کا مسئلہ ہے کالا باغ بننے سے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ضرورت ہوئی تو اے این پی سپریم کورٹ میں پارٹی بننے گی سندھ بھی ہمارے ساتھ ہوگامشرقی پاکستان جیسے حالات نہ پیدا کیے جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…