پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سابق پرنسپل سیکرٹری کی گرفتاری ،نواز شریف کاردعمل سامنے آگیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد حسن فواد کی گرفتاری پر ردعمل میں نواز شریف نے کہا کہ میں نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کی خبر سنی ہے اور یہ افسوسناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے فیصلہ موخر کرنے کے حوالے سے دی جانے والی درخواست پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ درخواست فارورڈ کر دی گئی ہے اور جج صاحب نے کہا ہے کہ اس درخواست کے لئے یہ متعلقہ عدالت نہیں ہے۔ ہارلے کلینک کے باہر پاکستان مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مئیر آف اسلام آباد شیخ عنصر عزیز، اشتیاق لون اور دیگر بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے ۔ان پر9سی این جی اسٹیشنز کی غیر قانونی منتقلی ،آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم اور نجی بینک میں غیر قانونی ملازمتوں کے الزامات ہیں۔ نیب کل احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمارنڈ حاصل کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری اور انتہائی بااثر سمجھے جانے والے بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا ہے ۔

فواد حسن فواد پر کرپشن کے تین الزامات ہیں جن میں 9سی این جی سٹیشنز کی غیر قانونی منتقلی ،آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم اور نجی بینک میں غیر قانونی ملازمت کے الزامات شامل ہیں ۔ ان کے غیر قانونی اثاثوں میں راولپنڈی صدر میں 10ارب سے زائد مالیت کا پلازہ ہے جو اس نے اپنے بھائی کے نام کروا رکھا ہے نیب نے اس پلازے کے بارے میں بھی تحقیقات مکمل کررکھی ہیں۔

فواد حسن فواد وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری بننے سے قبل پنجاب میں اعلیٰ عہدوں پرفائز رہے اور اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ حکومتی نوکری میں آنے سے قبل فواد حسن فواد امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر کے ملکیتی بینک جے ایس بنک میں ملازم تھا اس سے قبل 11بار طلب کرنے کے جواب میں 4مرتبہ نیب میں پیش ہوکر گھنٹوں تک سوالات کے جوابات بھی دیئے لیکن اب ٹھوس شواہد جمع ہونے پر ان کو باقاعدہ گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا گیا ہے جس کے تصدیق ڈی جی نیب لاہور نے کردی ہے ۔

فواد حسن فواد کو وائٹ کالر کرائم کی سب سے بڑی مثال کی طور پر جانا جاتا ہے اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں اپنے اثرو رسوخ کے باعث ڈپٹی وزیر اعظم کے طور پر مشہور تھے ۔ واضح رہے کہ اس اہم ترین گرفتاری کے بعد آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اسکینڈل میں ملوث دیگر کرداروں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔یاد رہے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب نے فواد حسن فواد کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی کی گئی، کرپشن کے الزامات پر فواد حسن فواد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے ان کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ فواد حسن فواد کو فروری اور اپریل میں بھی طلب کیا گیا تھا، انہوں نے سوالنامہ حاصل کیا لیکن نیب کو جواب نہیں بھجوائے، نیب نے فواد حسن فواد کے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ ایف بی آر سے حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…