منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ، نگراں وزیر اعظم بھی ایکشن میں آ گئے ،ہنگامی اجلاس طلب،آنیوالی حکومت کی بڑی مشکل حل کردی

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے وزارت پاور کو بجلی کے شعبے کی پائیداریت ،مجموعی نظام کو موثربنانے اور نقصان کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے یہ ہدایت منگل کو وزیراعظم آفس میں پاورسیکٹر سے متعلق ایک بریفنگ کے دوران کہی ۔ بریفنگ میں سیکرٹری پاورڈویژن ، منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اوردیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیکرٹری پاورڈویژن نے وزیراعظم کو ملک میں بجلی کے شعبے کی مجموعی حالت زار بشمول بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو موجودہ اور مستقبل قریب میں بجلی کی ممکنہ طلب بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 18753میگاواٹ تھی، اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 28 ہزار704 میگاواٹ ہے۔ وزیراعظم کوبتایا گیاکہ موسمی صورتحال اوراس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی کے باعث مئی 2018 میں پانی سے 3090 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ مئی 2015 میں پانی سے بجلی کی پیداوار 6333 میگاواٹ تھی۔ وزیراعظم کوبتایا گیا کہ ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے جس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی اس پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں انتظامی اورتکنیکی مسائل جو سسٹم کے نقصانات اوربجلی چوری پر منتج ہورہے ہیں، کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے مختلف ڈسکوز میں بھاری نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت پاور کو ان نقصانات میں کمی کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر سے منسلک انفورسمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے انتظامی تعاون کے حصول کیلئے کام کریگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس ضمن میں ایک جامع منصوبہ تیارکرنا چاہئے تاکہ آنیوالی حکومت کو پاورسیکٹرکی کارگردگی اورپائیداریت میں بہتری لانے میں آسانی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…