اسلام آباد(نیوزڈیسک)گوادر نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، پاک روس تعلقات میں بڑا بریک تھرو،آئندہ ہفتے پاکستان اور روس 10بلین ڈالرز کے کون سے معاہدے پر دستخط کرنیوالے ہیں،چونکادینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے اربوں ڈالرکا معاہدہ کرکے ایک اور بڑا سرپرائز دے دیا ہے،
امریکہ کے ساتھ تیزی کے ساتھ بگڑتے تعلقات میں پاکستان اور روس کے تقریباً10ارب ڈالرز کے معاہدے نے امریکہ اور بھارت میں ہلچل مچادی، معروف انگریزی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان اور روس اگلے ہفتے تقریباً دس ارب ڈالرز کے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کررہے ہیں جس کی منظوری کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے اور روس میں تعینات پاکستانی سفارتکار کو روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اختیاربھی دے دیاگیا تھا، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس معاہدے پر اگلے ہفتے دستخط متوقع ہیں جس کے تحت روس کی سب سے بڑی توانائی کمپنی گیز پروم اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی پاکستان کی جانب سے بھی روسی کمپنی کو اس منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کی اجازت دی جاچکی ہے ، مبصرین اس منصوبے کو خطے میں گیم چینجر منصوبہ قرار دے رہے ہیں، علاوہ ازیں روس یورپ میں اپنی گیس کی کم ہوتی ہوئی کھپت کے پیش نظر اب گوادر پر نظریں گاڑھے ہوئے ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ روس گوادر پورٹ کے ذریعے گیس کی سپلائی کے منصوبے پر آغاز کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے منصوبے کیلئے روس نے مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کردیاجائے گا۔ گوادر نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، پاک روس تعلقات میں بڑا بریک تھرو،آئندہ ہفتے پاکستان اور روس 10بلین ڈالرز کے کون سے معاہدے پر دستخط کرنیوالے ہیں