جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں تمہیں پوری دنیا میں نہیں چھوڑوں گا،میری مرحومہ بیوی کے بارے میں ا یسے گھٹیا الزامات لگانے کی ہمت کیسے کی؟ وسیم اکرم نے ریحام خان کیخلاف دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خان کی کتاب میں الزامات کی زد میں صرف عمران خان نہیں اور بھی بہت لوگ ہیں، حمزہ علی عباسی کے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست حمزہ علی عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریحام خان کی کتاب سے ایک دو ہفتے کے اندر ہوا نکل جائے گی،

اس موقع پر وسیم اکرم نے اپنی سابق اہلیہ کے حوالے سے ریحام خان کی کتاب میں شرمناک انکشافات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے ہیں جو ایسی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں جو صرف پیسہ بنانے کی خاطر ایک ایسی خاتون جو اس دنیا میں ہی نہیں ہے اس پر گھٹیا الزامات لگاتے ہیں، وسیم اکرم نے کہا کہ میرے بچے اس بارے میں کیا سوچیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ریحام خان سے میں زندگی میں صرف ایک بار ملا ہوں وہ کیسے اس قسم کے الزامات عائد کر سکتی ہیں؟ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ریحام خان نے اپنی کتاب میں ایسی بکواس لکھی ہے تو میں پوری دنیا میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، چاہے اس کے لیے مجھے امریکہ، برطانیہ یا کسی بھی جگہ جانا پڑے میں ریحام خان کا پیچھا کروں گا۔واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم ، عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر بھی مبینہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں، اس کتاب میں مبینہ طور پر ان کا بھی تذکرہ ہے۔ اس کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی مبینہ طور پر ذکر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ریحام خان کو کتاب کی اشاعت سے قبل ہی ہتک عزت کا نوٹس دے دیا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔

عمران خان کے دوست زلفی بخاری، کرکٹر وسیم اکرم، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ اور ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کی جانب سے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا جو سکرپٹ انہیں ذرائع کے ذریعے موصول ہوا اس کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ قانونی نوٹس بھیجا ہے، اس قانونی نوٹس میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور 14 جون تک اس کا جواب طلب کیا ہے۔ یہ قانونی نوٹس ریحام خان کے لندن کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ای میل بھی کیا گیا ہے۔

اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو سکرپٹ انہیں موصول ہوا ہے اس میں زلفی بخاری پر ایک الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروایا، قانونی نوٹس میں درج کیا گیا ہے کہ اس کا ثبوت دیا جائے۔ انیلہ خواجہ جو کہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر ہیں، اس قانونی نوٹس کے مطابق اس میں درج ہے کہ عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ سابق شوہر اعجاز رحمان ان پر تشدد کے الزامات ہیں پہلی شادی کی تباہی کو ان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں اس کا بھی حوالہ ہے، کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کے بارے میں مختلف الزامات کو بھی اس قانونی نوٹس میں بنیاد بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…