منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس، پہلی بار وہ بات کہہ دی جو پورا پاکستان جاننا چاہتا ہے

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ذاتی طورپر منظور پشتین اور اس کے ساتھیوں سے ملاقات ہوچکی ہے ، کچھ صحافی بھی تھے ، ان کے مطالبات منظور کیے لیکن جب یہ لوگ واپس پہنچے تو پاک فوج کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی، گزشتہ روز ہونیوالے ہنگامے میں بھی زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں میں منتقل کیاگیا، آرمی چیف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کہیں پر

بھی ان کی ریلی یا احتجاج کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کرنا ، ہم ریاست ہیں اور ریاست نے ہی ان کو سنبھالنا ہے لیکن ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ منظور احمد محسود سے کیسے منظور پشتین ہوگیا، پانچ ہزاراکاﺅنٹس افغانستان میں کیسے بن گئے،کس طرح دس دس انفرادی ملک سے باہر احتجاج کرنا شروع ہوگئے ،ہمارا میڈ یا اسے نظرانداز کر رہا ہے لیکن غیرملکی میڈ یا لائیو فیس بک ٹوئٹر پر ٹیلی کاسٹ کر رہا ہے۔جو لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اگر وہ آپ کے ساتھ مل جائیں اور تعریف کرنا شروع کردیں تو کیا مطلب ہوگا؟انہوں نے بتایاکہ آرمی چیف کی سخت ہدایت تھی کسی بھی جگہ پر ان کے ہجوم پرطاقت کا استعمال نہیں کرنا، جب انہوں نے لاہور میں جلسہ کرنا تھا کہ تو پکڑدھکڑ شرو ع کردی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ انہیں نہ پکڑیں ،ہم نے انہیں سنبھالنا ،سننا ہے ،ان کے خلاف ایکشن بھی نہیں کیا گیا ،اب ہمارے پاس بہت سارے ثبوت ہیں ،وانا میں ان کا قبیلہ ہے محسود کا ہے، ایک امن کمیٹی نے سالہا سال دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ،علی وزیر صاحب پچھلے چند دنوں سے وہاں جا کر آرمی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ،لوگوں نے منع کیا، امن کمیٹی نے جرگے کی آفر کی ،اور یہ آئے اور بات ہوئی تو ان کے پاس ہتھیار بھی تھے ، فائرنگ شروع ہو گئی ۔وزیر صاحب سے پوچھا

اور ایف سی اور آرمی نے آ کر انہیں لڑنے سے منع کیا ،آرمی کے ہیلی کاپٹر استعمال کر کے انہیں ہسپتالوں میں پہنچا یا گیا اور سوشل میڈ یا پر پراپیگنڈا چل رہاہے کہ آرمی نے بچی کو مارا، کسی بچی کی موت نہیں ہوئی۔آپ کے خلاف ایکشن نہیں چاہتے ،جو امن ہم نے حاصل کیا کسی نے نہیں کیا ،اب متحد ہو کر رہنے کاوقت ہے۔اگر آپ سوشل میڈیا پر جھوٹے نعرے لگاتے ہیں۔عوام کی محبت فوج کے لیے زیادہ ہوئی ،کم نہیں ہوئی ،اس قسم کے نعروں

سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم کسی پارٹی اور پی ٹی این کا جواب نہیں دے سکتے۔ہم پر بہت الزام لگے لیکن وہ تمام الزامات وقت کے ساتھ ساتھ جھوٹے ہو رہے ہیں ،کوئی فورس دہشت گردی کے خلاف کامیاب نہیں ہوئی پاک فوج ہوئی،چیک پوسٹ لگانے کا ہمیں فائدہوتاہے ،ایک افسر کھڑا خیبر میں ہے کراچی سے بلانگ کرتا ہے ،وہ چیک پوسٹ پر گولی کھاتا ہے ،بہت آسان ہے سب کچھ چھوڑ دیں لیکن فوجی نے اپنی زندگی ملک کے نام لکھی ہوتی ہے،اگر فورس کو گالیاں نکالنے سے آپ کا قد اونچا ہوتا ہے تو ضرور کریں ،اگر پاکستان کو نقصان ہوتا ہے تووہ نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…