اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقارعہدے سے برطرف۔صدر مملکت ممنون حسین نے بھی منظوری دیدی ۔ وزارت داخلہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی برطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا وقارسرکاری اداروں سے مقدمات لڑنے کی فیس
وصولی میں ملوث پائے گئے تھے ،اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مختلف اداروں سے اڑھائی کروڑ فیس وصولی کا اعتراف کیا تھا.واضح رہے سرکاری وکلا کاحکومتی اداروں سے فیس لینا خلاف قانون ہے ۔چیف جسٹس نے سرکاری اداروں سے فیس وصولی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔