اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق دیگر کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں مقرر۔نجی ٹی وی کے مطابق کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق دیگر کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں مقررہوگئی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت ہے۔ڈیموں سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی اور کالا باغ ڈیم سے متعلق تمام کیسز سپریم کورٹ کی
رجسٹریوں میں سنیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے 32،32 سال پرانے کیسز نکالے ہیں۔ پانی کی کمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہ دیا تو کیا دیا؟ لہٰذا تمام متعلقہ افراد تیار ہو جائیں۔ کیونکہ ہم پانی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ڈیم بچائو پاکستان بچائو مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔