جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر دو اطراف سے حملہ،مارٹر گولوں کی یلغار، مکانات تباہ،2خواتین شہید، درجنوں زخمی،شدید لڑائی،بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک،چوکیاں تباہ کردی گئیں

datetime 4  جون‬‮  2018 |

سیالکوٹ (آئی این پی) بھارت جنگی جنون سے باز نہ آیا ، رات کی تاریکی میں بجوات اور ہرپال سیکٹرز پر مارٹر گولوں سے یلغار ،2خواتین شہید، 26شہری شدید زخمی، متعدد مکانات تباہ، درجنوں پالتو جانور ہلاک ،پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کارروائی،متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایک بجے کے قریب بجوات اور ہرپال سیکٹرز پر مارٹر گولوں سے یلغار کردی

جس کے نتیجہ میں 5سالہ بچی نرگس اور 70سالہ فضلاں بی بی سکنہ پل بجواں شہید ہوگئیں۔ جبکہ 30سالہ پرویز احمد، 62سالہ محمد اکرم، 30سالہ عبدالحمید، 70سالہ پولے شاہ،21سالہ علی رضا،70سالہ نوری ،60سالہ شمیم اختر،70سالہ رفیق، 23سالہ نوید ،25سالہ شمس الدین،45سالہ محمد اشرف،38سالہ خالد غلام رسول ،45سالہ صفیہ بی بی ،8سالہ اویس، 10سالہ سفیان، 50سالہ رحمت ،18سالہ سلمان، 3سالہ نشاط فاطمہ، 62سالہ بیگم بی بی،40سالہ سلیماں بی بی ،50سالہ ارشاد بی بی ،38سالہ خالد ،30سالہ فرید، 55سالہ شبیر، 45سالہ مسرت شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں اکثر کا تعلق پل بجواں او ر کچھی ماند سے ہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بھارتی فوجی اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے کچی ماند، پُل بجواں، ڈیرہ گجراں، دیوان پورہ،بھٹولی، ککراں،جنگلورہ، پھوکلیان اورہیل بجواں شدید متاثر ہوئے۔ اور شہریو ں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ درجنوں پالتو جانورہلاک اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پاک فوج اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے جبکہ شہید ہونے والی 70سالہ فضلا ں بی بی کو نماز جنازہ کے بعدگاؤں مچھرالہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…