لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن 2018میں اپنے والد نواز شریف کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے جب اس حلقہ سے پہلی بار الیکشن لڑا تھا تویہ این اے 96کہلاتا تھا بعدازاں یہ حلقہ این اے 120 بن گیا اور موجودہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد یہ حلقہ این اے 125 بن گیا ہے ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کو
اس حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت ان کے والد نواز شریف نے دیدی ہے جبکہ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مریم نواز اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 149 سے الیکشن لڑیں گی واضح رہے کہ نواز شریف کی عدالت سے نااہلی کے بعد 17 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نے اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مریم نواز نے بہترین انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی والدہ بیگم کلثوم کو بڑے مارجن سے کامیابی دلوائی تھی۔