راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پر پاکستانیوں چوکیوں پر چوبیس گھنٹوں میں دہشت گردوں کے سات حملے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر بھی فائرنگ کی گئی ہے، پاکستان نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ باجوڑ میں سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں اور باڑ لگانے والی ٹیموں پر چوبیس گھنٹوں میں سات حملے کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقہ
قمر الدین قاریز میں بھی افغانستان سے فائرنگ کی گئی۔ دہشت گردوں کے ان حملوں میں ایف سی کے چار جوان اور پی اے ایف کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گرد مارے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی کامیابی کومربوط بنانے کے لیے باڑ لگانے اور قلعہ بنانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔