بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مائی لارڈ!ملزم کھلنڈرے لڑکے ،انہیں سدھرنے کا موقع دیا جائے ،اداکارہ شبنم کے اپنے ہی وکیل ایس ایم ظفر نے عدالت سے یہ درخواست کیوں کی تھی؟اہم انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)14فروری 1978کے اخبارات میں سنگین واردات کی ایک خبر شائع ہوئی جو کچھ یوں تھی کہ’’ملک کی ہر دلعزیز اداکارہ شبنم کے ہاں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات‘‘۔ ملزمان نے رات ڈھلتے کوٹھی( واقع 9بی گلبرگ لاہور ) کا محاصرہ کیا۔صبح 4 بجے کے قریب وہ اندر داخل ہوئے ،اداکارہ کے شوہر روبن گھوش اور بیٹے رونی کو ماردینے کی دھمکیاں اور 5لاکھ روپیہ ادا کرنے کے مطالبے پر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس گھنائونی واردات میں ملوث ملزمان نے اجتماعی طور پر اداکارہ کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ واردات میں ملوث 7ملزمان جن میں محمد فاروق بندیال ،وسیم یعقوب بٹ ، طاہر تنویر، جمیل احمد چٹھہ ، جمیشد اکبر ساہی ، محمد ظفراور آغا عقیل احمدشامل تھے ۔ اداکارہ شبنم اور ان کے شوہر موسیقار روبن گھوش لوگوں کے محبوب ترین فنکار تھے ان کے ساتھ یوں زیادتی پر پورے ملک پر غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔چنانچہ پولیس نے بھاگ دوڑ کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے۔ حیران کن امر تھاکہ تمام ملزمان کھاتے پیتے اور بااثر گھرانوں سے تھے،گروہ کا سرغنہ فاروق بندیال کا تعلق خوشاب سے تھا جس کے حقیقی ماموں اس وقت  پنجاب کے چیف سیکرٹری بیان کئے گئے تھے ۔ فاروق بندیا ل سمیت دوسرےملزمان پنجاب کے بہترین کالج گورنمنٹ کالج سے فارغ التحصیل تھے۔ مارشل ہیڈ کوارٹر نے اس ہائی پروفائل مقدمہ کی سماعت کے لئے سپیشل ملٹری کورٹ نمبر 6قائم کی جس نے تمام ملزمان کو سزائے موت سنائیجس کے باعث مارشل لاحکومت کی نیک نامی ہوئی ۔بعدازاں ملک کے صدر اور مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ضیاالحق نے ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔اس قبیحہ واردات میں ملوث مجرمان سے رعایت برتنے کا جواز معروف وکیل ایس ایم ظفر کے

ایک خط کو بنایاگیا۔جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزمان پڑھے لکھے اور شریف گھرانوں سے ہیں لہذا انہیں سدھرنے اور جینے کا موقع فراہم کیاجائے۔حیرت ناک امریہ تھاکہ ایس ایم ظفر اداکارہ شبنم کے وکیل تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے ملزمان سے رعایت برتنے کی اپیل کی ۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ملزمان کا تعلق کس قدر بااثر گھرانوں سے تھا جو ملٹری کورٹ کے سزایافتہ مجرمان کوپھانسی گھاٹ سے چھڑا لائے

اور اس کے لئے انہوں نے مدعیہ کے وکیل کے ذریعے ہی قانونی جواز ڈھونڈ لیا۔یہ گروہ جس کا سرغنہ فاروق بندیال تھا اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں کہ شبنم ڈکیتی سے قبل یہ اوباش اداکارہ زمرد سمیت بعض دوسری اداکاراوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے تھے ۔ یہ اداکارائیں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اس لئے چپ سادھ گئیں کیونکہ انہیں یقین تھاکہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔اداکارہ شبنم اور ان کے شوہر روبن گھوش

دونوں بنگالی تھے وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش نہ رہے ۔دونوں نے انصاف کے حصول کے لئے سخت ذہنی اذیت کا سامنا کیا ،ان کے اکلوتے بیٹے رونی کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن وہ پیچھے نہ ہٹے۔فاروق بندیال کا نام اس ملک کے لوگوں کے لئے ظلم وبربریت کے ایک استعارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رہاہے۔40سال بعد یکایک یہ انکشاف ہوا کہ اس شخص کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیاگیاہے۔ممکن ہے کہ فاروق بندیال

کو کوئی ذمہ داری دی جاتی مگر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیاکہ ایک ایسی جماعت جس کا دعویٰ ہے کہ وہ ہرقسم کی کرپشن اور اخلاقی برائی سے ماورا ہے۔ ملٹری کورٹ سے سزایافتہ شخص کو اس پارٹی میں شامل کرلیاگیاہے۔جونہی بات سوشل میڈیا سے الیکٹرانک میڈیا تک پہنچی صرف چند گھنٹوں میں فیصلہ ہوگیاکہ فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے علیحدہ کیا جائے گا۔ اس کا کریڈٹ ان ٹاک شوز کو جاتاہے جنہوں نے چند منٹوں میں عمران خان

اور فاروق بندیال کی وہ تصویر ان گنت لوگوں کو دکھادی جس میں کپتان اپنے ہاتھوں سے نئے کھلاڑی کی دستار بندی کررہے ہیں۔ نعیم الحق اور فواد چوہدری نے کہاکہ ایسے شخص کو کسی پارٹی میں نہیں ہوناچاہیے تاہم پی ٹی آئی کے نئے رطب اللسان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ فاروق بندیال کو گزشتہ 30سا ل سے جانتے ہیں وہکسی قسم کے اخلاقی جرم میں ملوث نہیں رہے۔چن نے کہاکہ جب تک فاروق بندیال نون لیگ میں رہا وہ اخلاقی مجرم نہیں تھا

پی ٹی آئی میں آتے ہی یہ شخص قومی مجرم بن گیا۔ریکارڈ کے مطابق نون لیگ کے قائدین جلسے جلوسوں ،کالموں ،کتابوں اور الیکٹرانک میڈیا میں ہی پارسائی کے دعوے کرتے ہیں حقیقت میں تو مالیاتی کرپشن کے علاوہ ان صفوں میں تعزیرات پاکستان کو عنوان دیتا ہر نمونہ دستیا ب ہے ۔پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس کے خلاف یوں تو ’’عجب کرپشن کی غضب کہانیاں ‘‘نشر کی گئیں لیکن چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے

والوں کو اس سے دور رکھا گیا۔ وینا حیات کیساتھ زیادتی کے جرم میں ملوث عرفان اللہ خان مروت جو سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد ہیں نے جب آصف زرداری سےاس خیال سے ملاقات کی کہ وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں گے تو آصفہ اور بختاور نے اس ناپسندیدہ عمل کی اس قدر شدت سے مخالفت کی کہ افہام وتفہیم کے’’ وائس چانسلر‘‘ کو اپنی ڈاکٹرائن بدلنا پڑی ۔زرداری صاحب ،سابق صدر اسحاق خان کے داماد کو بھی گلے لگانے

کے لئے تیار تھے جنہوں نے بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کرکے اسے چلتا کیاتھا۔چار دہائیوں بعد فاروق بندیال کا نام منظر عام پر آنے سے یوں محسوس ہواجیسے زخموں سے دوبارہ خون رسنا شروع ہوجائے۔ شبنم ڈکیتی کیس اپنے زمانے کا ہائی پروفائل مقدمہ تھا جس میں ملزمان کے وکلاء صفائی میں کئی نامور نام شامل تھے ۔ اس پینل میں ڈاکٹر باسط، خالد رانجھا ، مظفر قادر، عاشق حسین رضوی ، رانا اعجاز احمد

اور خواجہ سلطان احمد وغیرہ موجود تھے ۔شبنم کے ساتھ زیادتی پر ساری فلم انڈسٹری متحد تھی خاص طور پر اداکار محمد علی اور ندیم نے متاثرہ میاں بیوی کا خوب ساتھ نبھایاجبکہ شاعر خواجہ پرویز نے فنکاربرادری میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے مجرموں کو معافی دلانے میں اپنا کردار ادا کیاتھا۔ میں ان دنوں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور اس کیس سے متعلق تمام خبریں پڑھا کرتاتھا۔ایک اخبار نے شبنم کی عدالتی پیشی کا آنکھوں دیکھا حال بیان

کیاتھاکہ’’شبنم فیروزی رنگ کی پھولدار ساڑھی میں ملبوس اور سفید چادر اوڑھے ہوئی تھیں ،وہ اگرچہ اداس دکھائی دے رہی تھیں ان کا خیال تھاکہ شبنم ان کے خلاف گواہی نہیں دے سکے گی مگر شبنم نے عدالت میں اپنے ساتھ ہونے والا ظلم بیان کیاجس کی بنا پر مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے روبن گھوش اور شبنم کو لائف ٹائم اچیف منٹ ایوارڈ دیا تھا ۔روبن گھوش اب اس دنیا میں نہیں رہے جبکہ شبنم دوبارہ پاکستان آگئی ہیں اور ان دنوں کراچی میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم شبنم کو اس قدر پیار اور احترام دیں کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی اُس زیادتی پر ہمیں دل سے معاف کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…