بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی کوئی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ کیا کرے گی‘چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی کوئی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ حرکت میں آئے گی‘کر پشن وائٹ کالر جر ائم کی جڑ ہے ‘بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایمانداری کا فقدان ہے ‘طویل مدتی سماعت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘قانون شہادت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نا وقت کی ضرورت ہے ‘

ایمانداری کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ‘ہمارا مذہب ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے ،تعلیم ملک ،قوم اور معاشرے کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے مگر بد قسمتی سے تعلیم کے میدان میں ہم دیگر ممالک سے پیچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سول اور ڈسٹرکٹ ججز انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مقدمات کی طویل سماعت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ۔ ایمانداری کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،ہمارے معاشرے میں ایمانداری کا فقدان ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ممال سے کہیں پیچھے ہیں تقریب کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ملک میں الیکشن ملتوی کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تو اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر ایساوقت آیا تو آپ ہمیں حرکت میں دیکھیں گے اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی کوئی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ حرکت میں آئے گی‘کر پشن وائٹ کالر جر ائم کی جڑ ہے ‘بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایمانداری کا فقدان ہے ‘طویل مدتی سماعت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘قانون شہادت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نا وقت کی ضرورت ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…