جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ،عمران خان نے اچانک حیرت انگیز فیصلہ سنادیا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آئندہ عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر امیدواروں میں اختلافات شدت اختیار کرنے سے پاکستان تحریک انصاف نے ضلع راولپنڈی کی قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پرامیدواروں کا اعلان 2روز کے لئے موخر کر دیا ہے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے یکم جون میں ضلع راولپنڈی کے قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کرتے ہوئے حتمی فہرست تیار کر لی تھی

جس پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ہفتہ کے روز ان ناموں کی حتمی منظوری دینا تھی جس کے بعد امیداروں کا اعلان کیا جانا تھا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جانب سے 10روز قبل ایک شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 31مئی کو اسلام آباد کے حلقوں پر ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا اور2جون کو پارٹی نے شمالی پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کرنا تھا تاہم متعدد پارٹی ٹکٹوں میں مرکزی قیادت میں اختلافات سامنے آنے پر مزید مشاورت کے لئے 2روز کا وقت لیا گیا اب نئے شیڈول کے تحت 4جون کو امیداروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹ کے خواہشمند متعدد امیدواروں نے اپنی لابنگ کے ذریعے مرکزی قیادت تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش تمام دن جاری رکھی اوربعض خواہشمند پارٹی چیئر مین کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچنے کی کوشش کرتے رہے تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹوں پر اختلافات اس حد شدت اختیار کر چکے ہیں کہ پارٹی چیئر مین عمران خان کو ایک موبائل نمبر پبلک کرنا پڑا اگر کوئی پارٹی عہدیدار کسی امیدوار سے پارٹی ٹکٹ کے لئے کوئی رقم طلب کرے تو براہ راست اس نمبر اطلاع دیں ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیاں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات میں شدت آنے سے درخواست گزار اور امیدوار بھی 2دھڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق محروم رہنے والے بعض خواہشمند براہ راست عمران خان تک رسائی کی کوشش کرتے رہے

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے روزنامہ جناح کی 2جون کی اشاعت میں تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے امیدواروں کی خبرتمام دن سیاسی حلقوں اور بالخصوص تحریک انصاف میں زیر بحث رہنے کے علاوہ سوشل میڈیا اور متعدد ویب سائٹس کی زینت بنی رہی تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع کے حلقوں این اے 57پرپارٹی قیادت صداقت عباسی اور مرتضیٰ ستی میں ٹکٹ کے حصول کے لئے انتہائی کانٹے دار مقابلہ اور پارٹی رہنما سرور خان کو ان کی خواہش کے مطابق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ٹکت دینے کا فیصلہ بھی ایک بار پھر نظر ثانی کی زد میں آگیا ہے راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی16اور18میں یہ فیصلہ ہونا بھی باقی ہے کہ اعجاز خان جازی اور راشد حفیظ میں سے کس کو پی پی 16اورپی پی18کا ٹکٹ دیا جائے تاہم یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ پی پی16اور18سے یہی دونوں سابق اراکین اسمبلی پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…