اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احسن اقبال، ریحام خان اور مریم نواز کی خفیہ ملاقات، اس ملاقات کے بارے میں کی گئیں ای میلز سامنے آ گئیں، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ انتہائی مضبوط ثبوت آ گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریحام خان احسن اقبال کے ذریعے مریم نواز سے ملی تھیں،
ریحام خان کی کتاب کا مقصد ہی حقیقی اپوزیشن کو نیچا دکھانا ہے۔ واضح رہے کہ ان ای میلز کے مطابق ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا تھا، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق ان ناقابل تردید دستاویزی شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے۔ 19 جنوری 2017ء کو ریحام خان کی جانب سے کی گئی ایک ای میل میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ان معلومات کا کیسے استعمال کرنا ہے، جس کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ یقیناً میں آپ کی اس معاملے میں مدد کر سکتا ہوں، آپ سے ذاتی طور پر ملاقات میں بات ہو گی، جس میں دیکھیں گے کہ اسے اس کے خلاف کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم مل سکتے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ کب، جس کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ میری والدہ کی آخری رسومات ہیں میں منگل کو گاؤں سے واپس آ جاؤں گی، کیا ملاقات کے لیے بدھ بہتر رہے گا۔ ایک اور ای میل میں احسن اقبال کہتے ہیں کہ آپ جب چھٹی گزار کر آئیں گی تو مجھے بتائیے گا، جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میں واپس اسلام آباد اتوار کی شام کو آ چکی ہوں۔ ایک اور ای میل میں احسن اقبال کہتے ہیں کہ ریحام میں نے مریم نواز سے بات کی ہے اور انہوں نے ملاقات کے لیے کہا ہے میں نے ایک ڈنر رکھا ہے جس میں آپ ، مریم نواز اور میں ہوں گے۔ جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ کیا ہم اتوار کو بات کر رہے ہیں۔
We now have solid evidence to prove Reham Khan was meeting @MaryamNSharif through Ahsan Iqbal @betterpakistan so the whole book is an exercise to demolish only real opposition i.e #PTI #RehamOnPMLNAgenda
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 2, 2018
I am very fond of @MaryamNSharif, says @RehamKhan1 in an email exchange with @betterpakistan. Screenshots leaked that she met Maryam. Enjoy guys #RehamOnPMLNAgenda pic.twitter.com/BfcpwvCK3k
— Faisal Ahmad Jafri (@faisalahmadj) June 2, 2018