جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

چیف ثاقب نثار کاقصور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے والد حاجی امین سے سکیورٹی واپس لینے کا حکم ،ملزم عمران کی سزا کیخلاف اپیل سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 2  جون‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے قصور کی زینب قتل کیس میں ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کی۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ آئندہ ہفتے اپیل پر سماعت کرے گا۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب کے

والد حاجی امین سے سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اب سکیورٹی کی کوئی ضرورت نہیں جس سے خطرہ تھا وہ جیل میں ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے زیادتی کی شکار کائنات کے علاج اور معاوضے سے متعلق بھی آج اتوار کے روز رپورٹ طلب کرلی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے بتایا کہ کائنات کا علاج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ممکن نہیں کیونکہ کائنات علاج کی اسٹیج سے گزر چکی ہے لہٰذااس کی دیکھ بھال ہو سکتی ہے علاج ممکن نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…