اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں دئے جانے کا انکشاف ۔ایک قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے قومی خزانے سے مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم کو وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارہ پی آئی ڈی میں دفاتر دئیے گئے تھے
جو کہ مسلم لیگ ن کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کے طور پر کام کرتی رہی۔ سوشل میڈیا ٹیم کو تنخواہوں کی ادائیگی وزارت اطلاعات کے اکاؤنٹس سے کی جاتی رہی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت اطلاعات نے وزارت خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور ذاتی مفادات کے لیے خزانے کا بے دریغ استعمال کرنے کے خلاف آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ۔ معاملے کی تحقیقات نیب سے کروائی جائیں گی۔