مظفر آباد (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کے محض تین دن بعد ہی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس عہدیدار محمد شکیل نے بتایا کہ 25 سالہ مدثر اقبال کو عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس میں ان
کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ مدثر اقبال کو بائیں پاؤں میں گولی لگی جس کے بعد انھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ گاؤں پولاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پونچھ سیکٹر میں واقع ہے جہاں شہری اکثر و بیشتر بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں ،پونچھ سیکٹر میں 15 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55 سالہ شہری جاں بحق ہوا تھا۔