جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف اور خواجہ آصف کے کیس میں کیا فرق ہے؟ کیا سابق وزیر اعظم کوالیکشن بھی جیل میں لڑنا ہوگا؟جانئے

datetime 2  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پہلی بات تو یہ ہے کہ خواجہ آصف کے کیس سے مسلم لیگ ن کو ریلیف ضرور ملا ہے۔  مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے متعلق سب کا خیال تھا کہ جوں جوں الیکشن قریب آئیں گے، جو لوگ نواز شریف کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑے ہیں وہ سب ایک ایک کر کے غائب ہونا شروع ہو جائیں گے۔

خواجہ آصف،احسن اقبال سے متعلق یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ شاید الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا کیس بھی چل رہا تھا اور پرویز رشید کا معاملہ بھی سب کے سامنے ہے۔ اسی لیے یہ تصور کیا جارہا تھا کہ نواز شریف کے قریبی لوگ ، جو ان کے سب سے بڑے ستون ہیں،ان کی طاقت ہیں، وہ الیکشن سے قبل غائب ہو جائیں گے۔ لیکن یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ خواجہ آصف کی صورت میں مسلم لیگ ن کو واقعی بہت بڑا ریلیف ملا ہےاور مسلم لیگ ن کو اس بات کی خوشی بھی منانی چاہئیے۔ لیکن ایک بات یہ ہے کہ خواجہ آصف اور میاں صاحب کے کیس میں بہت فرق ہے ۔ نواز شریف نے اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے بھی اقامہ ظاہر نہیں کیا البتہ تنخواہ کے خانے میں آمدنی ضرور ظاہر کی تھی۔لہٰذا ان دونوں کیسز میں تکنیکی فرق ہے اور اسی فرق کی وجہ سے خواجہ آصف اس کیس کو جیت گئے۔اب چونکہ الیکشن قریب پہنچ گئے ہیں، تو اس کیس کا فیصلہ آنا مسلم لیگ ن کے لیے ایک اچھا شگون تو ہے لیکن اس فیصلے کا نواز شریف کے بیانیے پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔ نواز شریف اسی طرح اپنا بیانیہ جاری رکھیں گے کہ مجھے تین مرتبہ نکال دیا گیا ۔ جاوید چودھری نے کہا کہ اب تو نیب عدالت سے ان کے کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو جائے اور وہ عام انتخابات میں جیل کے اندر سے بیٹھ کر الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…