پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدناصر محمود کھوسہ سے ایسا کون سا کام کرنے کا کہا جس پر انہوں نے انکار کردیا؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کے بعد ان کے نام سے دستبردار ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کے نام پر شہباز شریف کے متفق ہونے پر تحریک انصاف میں بے چینی پیدا ہوئی۔اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نے ناصرکھوسہ سے ازخود دستبردار ہونے کی درخواست کی اور کہا کہ مجھ پر پارٹی کا دباؤ ہے

اس لیے آپ ہی معذرت کر لیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمود الرشید نے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں ناصر کھوسہ کو نام واپس لینے کا پیغام بھی دیا۔ ناصر کھوسہ کے انکار پر پی ٹی آئی قیادت نے محمود الرشید کو ان کا نام واپس لینے کی ہدایت کی اور معاملے کی تمام ذمہ داری اپنے سر لینے کا کہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمود الرشید پر پارٹی قیادت کی طرف سے دباؤ بھی ڈالا گیا تاہم محمود الرشید نے ملبہ ڈالے جانے پر کور کمیٹی ارکان کو احتجاج کی دھمکی بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محمودالرشید کوغصہ نہ کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ عمران خان نے ہی ناصر کھوسہ کا نام بطور نگران وزیراعلیٰ کے لئے محمود الرشید کو دیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بعد میں ملبہ محمودالرشید پر ڈالتے ہوئے موقف ہی بدل لیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام تجویز کیا تھا جسے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی قبول کر لیا تھا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے مشورے کے بعد محمود الرشید نے ناصر کھوسہ کی جگہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مزید نام پیش کیے۔  ناصر محمود کھوسہ کے نام پر شہباز شریف کے متفق ہونے پر تحریک انصاف میں بے چینی پیدا ہوئی۔اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نے ناصرکھوسہ سے ازخود دستبردار ہونے کی درخواست کی اور کہا کہ مجھ پر پارٹی کا دباؤ ہے اس لیے آپ ہی معذرت کر لیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…