جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، تاخیر نہیں ہونے دیں گے‘چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے اور تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔معروف قانون دان بلال حسن منٹو

نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں۔ تاہم اس پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ۔

 

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…