جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بی ایم ایس اے،آئی سی جی مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے معاون ثابت ہونگے،پاکستانی ہائی کمشنر

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہاہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اوربھارتی کوسٹ گارڈزکے درمیان حالیہ مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے،آلودگی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل ذکا الرحمان کے نئی دہلی کے دورے کے دوران کیا۔سہیل محمود نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی

ایجنسی اوربھارتی کوسٹ گارڈزکے درمیان حالیہ مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ دونوں اداروں کے درمیان مفید بات چیت سے ماہی گیروں کے مسائل ختم کرنے اور تلاش اوربچاؤ کی کارروائیوں میں مشترکہ تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اورآلودگی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ یاد رہے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے درمیان آخری اجلاس جولائی 2016 میں اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…