اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر)ناصر الملک نے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیا، حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا، مسلح افواج کے سربراہ، چیئرمین و سینٹ اراکین کے علاوہ ججز اور اہم شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)ناصر الملک نے ملک کے 7ویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ایوان صدر میں ہوا
جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ناصر الملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینٹ و اراکین سینیٹ کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، ججز اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب کا انعقاد 11بجے ایوان صدر میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی تھی۔ نگران وزیراعظم حلف کے بعد کابینہ تشکیل دینگے۔