اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں صدر مملکت کی تنخواہ 8لاکھ 46ہزار پانچ سو پچاس روپیہ تک بڑھانے کا بلکثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے تحت صدر مملکت کی تنخواہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تنخواہ سے نسبت علامتا ایک روپیہ زائد ہو گی ، تاہم تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کر دی ۔
جمعرات کو قو می اسمبلی میں وزیر پالیمانی امور شیخ آفتاب نے صدر کی تنخواہ ، الاؤنسزاور مراعات ایکٹ ، 1975میں مزید ترمیم کر نے کا بل ( صدر کی تنخواہ ،الاؤنسز،اور مراعات(ترمیمی )بل 2018پیش کیا ، بل کے تحت حکومت سرکاری جریدے میں اعلان کے ذریعے ، صدر کی تنخواہ میں اضافہ کر نے کے لئے رہنماء اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے جدول چہارم میں ترمیم کر ے گی کہ صدر کی اجرت وفاق کے امور کے سلسلے میں کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تنخواہ کی نسبت علامتا ایک روپیہ زائد ہو گی ، بل کے تحت صدر کی تنخواہ آٹھ لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے بل کی مخا لفت کر تے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں ، اس بل کو اگلی حکومت پر چھوڑ دیں ۔ تا ہم بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ قومی اسمبلی میں صدر مملکت کی تنخواہ 8لاکھ 46ہزار پانچ سو پچاس روپیہ تک بڑھانے کا بلکثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے تحت صدر مملکت کی تنخواہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تنخواہ سے نسبت علامتا ایک روپیہ زائد ہو گی ، تاہم تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کر دی ۔جمعرات کو قو می اسمبلی میں وزیر پالیمانی امور شیخ آفتاب نے صدر کی تنخواہ ، الاؤنسزاور مراعات ایکٹ ، 1975میں مزید ترمیم کر نے کا بل ( صدر کی تنخواہ ،الاؤنسز،اور مراعات(ترمیمی )بل 2018پیش کیا