بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ 5 روز ملک کے بیشترعلاقے شدید گرم رہیں گے، درجہ حرارت کہاں تک جانے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیا ت کی ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور بالائی سندھ، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کراچی میں جمعرات کو بھی شدید گرمی رہے گی، تاہم جمعے سے سمندری ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد سے شہر قائد میں گرمی میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز(30مئی)سال کا گرم ترین دن رہا، جہاں پارا 46 ڈگری کو چھو گیا، لیکن 49 ڈگری محسوس ہوا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق 80 سال پہلے کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موئن جودڑو، سبی اور بھکر میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔جبکہ لاہور میں 42 اور اسلام آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے بھی اگلے دس دن کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔ترجمان وزارت ماحولیاتی تبدیلی محمد سلیم کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی علامات میں بخار، شدید سر درد، جسم کا سرخ اور گرم ہونا، متلی، قے اور بے ہوشی ہے اور ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچا کے لیے بزرگ، بچے اور روزہ دار بلاوجہ باہر نہ نکلیں۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے مریض کو چھاں یا ٹھنڈی جگہ پر منتقل کردینا چاہیے اور مریض کوغنودگی سے بچانے کے لیے ٹھنڈا پانی پلانا چاہیے۔جب کہ سر اور جسم پر نل کے پانی کی پٹیاں کرنے اور بغل میں برف رکھنے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے۔طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ شدید گرمی میں شہری ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سایہ دار جگہوں پر رہنے کی کوشش کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں دھوپ میں نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھنا چاہیے اور باہر نکلنے پر وقفے وقفے سے منہ ہاتھ دھوتے رہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…