ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریکس کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، ریلوے اسٹیشنوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ، انتہائی تشویشناک خبر نوشہروفیروز(این این آئی)ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریکس پر بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنے اور گزشتہ روز حیدرآباد ریلوے ودیگر
ریلوے مقامات پر بم دھماکوں کے بعد SSP نوشہروفیروز عمران قریشی اور SP ریلوے سکھر ڈویڑن کے حکم پر پڈعیدن اور ارد گرد کے ریلوے اسٹیشنوں ، ریلوے پھاٹک اور ریلوے ٹریکس پر ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے اور ضلعی وریلوے پولیس نے مشترکہ گشت شروع کردیا ہے ، ضلع پولیس پڈعیدن کے SHO رانا جمشید راجپوت اور ریلوے پولیس پڈعیدن کے SHO ملک الطاف حسین نے بتایا کہ تھریٹ دھمکیوں کے بعد ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریکس اور ٹرینو کی حفاظت کیلئے پولیس 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس اور ریلوے پولیس نے مشترکہ طور پر ریلوے اسٹیشن پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک اور ریلوے اسٹیشن پر سرچ آپریشن اور پیٹرولنگ کی جارہی ہے ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریک پر کڑی نظر نگرانی کرتے ہوئے ریلوے ٹرالی پر نفری کیہمراہ گشت اور پیٹرولنگ کی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ کارروائی،پیٹرولنگ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہے اور ریلوے کالونیوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔