ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ناصر کھوسہ کا نام نگران وزیراعلیٰ کے طور پر واپس لے لیا،نام کیوں واپس لیا؟ تحریک انصاف کا موقف سامنے آ گیا

datetime 30  مئی‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے طور پر ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے، اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جلد بازی میں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے غلطی ہو گئی تھی لہٰذا نگران وزیراعلیٰ کیلئے نیا نام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،

جس میں ناصر کھوسہ کی نامزدگی پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔بدھ کو لاہور میں مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ جلد بازی میں غلطی سے ناصر محمود کھوسہ کا نام نگران وزیراعلیٰ کے طور پر دیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتفاق بھی کیا تھا اور ہم نے اس کا اعلان بھی کیا تھا اور اب ہم یہ نام واپس لے رہے ہیں اور نیا نام جلد دے دیں گے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے ناصر کھوسہ کے نام پر اچھی طرح مشاورت نہیں کی تھی ان کی نامزدگی سے پہلے صحیح طرح مشاورت ہونی چاہیے تھی جو کہ ہماری غلطی ہے اور اب ہم نے یہ نام واپس لے لیا ہے اور نئے نام جلد دے دیئے جائیں گے۔ قانونی ماہر اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اخلاقی طور پر ایک غلط کام کیا ہے اور تحریک انصاف ہمیشہ کنفیوژن کا شکار رہتی ہے جس کا اسے نقصان ہوتاہے، اب یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا، ویسے تحریک انصاف کو اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ناصر کھوسہ کا نام لیا تھا،  جس سے شہباز شریف نے اتفاق کیا تھا اور پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اس نام کا اعلان بھی کیا گیا تھا اب کس بنیاد پر تحریک انصاف یہ نام واپس لے رہی ہے؟ اس کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، اگر تحریک انصاف میں سیاسی پختگی کا یہ عالم ہے تو کل کو انہیں ملک کا اقتدار مل گیا تو وہ نا جانے پاکستان کے ساتھ کیا کر گزریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…