لاہور (سی پی پی )پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردینے کے بعد اور جب ابھی مزید درخواستیں عدالت کے سامنے زیر التواء ہیں ان پر فیصلے آنے کے نتیجے میں انتخابات کا شیڈو ل متاثر ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک چیز بڑی تشویش کا باعث ہوتی رہی ہے وہ الیکشن کمیشن اوراس کے کام ہیں لیکن اس مرتبہ
ہم ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر پوزیشن میں ہیں لیکن جو بات حوصلہ افزاء نہیں ہے وہ یہ ہے کہ برسوں پرانے مردے اکھیڑنے سے الیکشن کی فضاء درست طور پر نہیں بن رہی ہے ، نیب کی جانب سے بھارت منی لانڈرنگ جیسے اقدامات سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے ، سرکار ی میڈیا اور پرائیویٹ میڈیا کے کارکردگی کے حوالے سے بھی سوالات ہیں ، سرکاری میڈیا تمام پارٹیوں کو یکساں وقت نہیں دے رہا اور پرائیویٹ میڈیا پر بھی سنسر شپ کاانعقاد ہو رہا ہے جو بہتر نہیں۔