پاکستانی استاد جنسی درندہ بن گیا، تین دن میں ایک یا دو نہیں بلکہ سینکڑوں طالبات کو ہراساں کرتا رہا ، امتحانی مرکز کے بند کمرےمیں بلیک میل کر کے کیا قبیح حرکات کرتا رہا، متاثرہ طالبات کے سنسنی خیز انکشافات

29  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) استاد کسی معاشرے کی تخلیق اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور نوجوان نسل کی بھاگ ڈور استاد کے ہاتھوں میں ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مذہب اسلام نے بھی استاد کی تعظیم اور احترام کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کسی بھی معاشرے میں استاد کو انتہائی تعظیم کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے مگر ایک ایسا پاکستانی استاد بھی ہے

جس نے نہ صرف اس مقدس پیشے کی حرمت کو روند ڈالا بلکہ اپنی قبیح حرکت کی وجہ سے ایک یا دو نہیں بلکہ سینکڑوںطالبات کو ہراسا ں کیا ۔ ویب سائٹـــ ’’پڑھ لو‘‘ کے مطابق بحریہ کالج اسلام آباد کی صبا علی نامی متاثرہ ایک طالبہ نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر اپنے اور دیگر طالبات پربیتی تمام کہانی شیئر کرتے ہوئے اس استاد کی نشاندہی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ استاد جس کا نام سادا ت بشیر ہےاور یہ ایچ نائن آئی ایم سی بی اسلام آباد میں پڑھاتا ہےاور یہ ہمارا بیالوجی کا پریکٹیکل لینےبحریہ کالج اسلام آباد آیا، یہ وہاں طالبات کو ہراساں کرتا رہا اور انہیں بلیک میل کر کے ان کیساتھ انتہائی قبیح حرکات کابھی مرتکب ہوا ہے۔ طالبہ نے اپنے بلاگ میں اپنی آپ بیتی لکھتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ ایگزامنر سے متعلق اس سے پہلے امتحان دینے والی طالبات اس کی حرکات سے متعلق آگاہ کر چکی تھیں،طالبات کے مطابق یہ شخص انہیں پرچوں میں کم مارکس ، غلطیوں اور نمبرز کے حوالے سے بلیک میل کر کے ان کے جسمانی اعضا پر ہاتھ پھیرنے اور مختلف جنسی حرکات کرنے لگتا تھا ۔ کئی طالبات خوفزدہ بھی تھیں کیونکہ ان کے پریکٹیکل میں اسی ایگزامنر کی ڈیوٹی تھی۔ طالبہ بتاتی ہے کہ اس کے پریکٹیکل والے دن وہ اور اس کی ساتھی طالبہ کے علاوہ کمرہ امتحان میں اس کی ایک دوست بھی موجود تھی۔ ایگزامنر سے متعلق کہانیاں کیونکہ ہم نے پہلے ہی سن رکھی تھیں اس لئے میں خوفزدہ تھی اور وہاں سے جلدی نکل جانا چاہتی تھی اور میں نے اس کی کوشش بھی کی ۔

پریکٹیکل میں آئے سوالات کا جواب امتحانی شیٹ پر دے کر اسے اس کے حوالے کرنے کے بعد ہمارا وائیوا تھا جو کہ اس نے لینا تھا۔ میں گھبراہٹ میں وہاں سے جلدی نکل آئی جس پر اس نے میری ساتھی طالبہ جو کہ میری سہیلی بھی تھی مجھے واپس بلایا اور میرے پرچے میں سے غلطیاں دکھانے لگ گیا، اس دوران اس نے بتایا کہ وہ ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ کچھ لمحوں بعد اس نے لیب اسسٹنٹ کو بھی وہاں سے بھیج دیا ۔ اس نے مجھے رخ دوسری طرف کرکے کھڑا ہونے کا کہا جس پر میں نے عمل کیا اور اچانک مجھے محسوس ہوا کہ وہ بالکل میرے عقب میں موجود ہے اور اس نے میری کمر کو چھونا شروع کر دیا۔اور پھر اس کا ہاتھ میرے نازک اعضا کو ٹٹول رہا تھا۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ اسی دوران وہاں اچانک لیب اسسٹنٹ دوبارہ آگیا

جس کو دیکھتے ہوئے وہ ایگزامنر جو مجھے دبوچنے کے قریب تھا پیچھے ہٹ گیا اور مجھے وہاں سے جانے کا کہا۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ اس سمیت متعدد لڑکیوں نے ایگزامنر کی قبیح اور جنسی حرکات سے متعلق امتحانی مرکز کی انتظامیہ اور اپنے سکول پرنسپل کو بھی آگاہ کیا۔ سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ ابھی چپ کر جائو کیونکہ آپ کے نمبرز اس کے ہاتھ میں ہیں۔ جب کہیں بھی سنوائی نہ ہوئی اور مجھ سمیت کئی لڑکیوں کی شکایات پر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی تو میں نے اس معاملے پر چپ رہنے کے بجائے ایسے شخص کو سب کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ۔ طالبہ نے امتحانی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا ہی نہیں چاہئے کہ طالبات کے امتحانی مراکز اور پڑھنے کی جگہوں پر مردوں کی ڈیوٹی ہونی چاہئے۔

اور پھر جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو خواتین کو ہی چپ رہنے کا کہا جاتا ہے جو کہ بالکل بھی غلط ہے جبکہ اصل قصوروار کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ یہ انتہائی دکھی اور قابل افسوس ہے کہ وہاں ایسا کوئی نہ تھا جو اس جنسی درندے سے طالبات کو محفوظ رکھتا۔ طالبہ نے اس ایگزامنر کے خلاف سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’’سٹینڈ اپ فار یور سیلف ‘‘کے نام سے تحریک بھی شروع کر دی ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین سےاستدعا کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کے بہتر مستقل کیلئے اس ہیش ٹیگ سے اس کے بلاگ کو شیئر کریں تاکہ ایسی خبیث ذہنیت کے افراد کو روکا جا سکے جو کسی کی زندگی خراب کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔

 



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…