حساس ادارے کے اعلیٰ افسران کو اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا،ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ،کھلبلی مچ گئی

29  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حساس ادارے کے اعلیٰ افسران کو اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا،ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ،کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق پانچ مسلح افراد نے جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے دامن کوہ کے نزدیک سحری کے وقت پاکستان ایئرفورس کے تین سکوارڈرن لیڈرز سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے اس موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کی گاڑی پر

اندھا دھند فائرنگ بھی کی ،پی اے ایف کے سکوارڈرن لیڈر اظہر حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں سکوارڈرن لیڈر ماجد اور سکوارڈرن لیڈر عمران کے ہمراہ لامونتانا ریسٹورنٹ سے سحری کے وقت 2:30بجے کے قریب واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے راستے میں سڑک کو پتھروں سے بلاک تھی جیسے ہی انہوں نے گاڑی روکی چار مسلح افراد سامنے آگئے جنہوں نے رکنے والی تمام گاڑیوں سے لوٹ مارشروع کردی ،اس موقع پر حسین نے بتایا کہ اس نے اپنی گاڑی ریورس کرکے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور وہ گاڑی موڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری کار میں سوار تمام چار افراد ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا نشانہ بن گئے ،ڈاکوؤں نے اپنے چہرے کپڑوں سے چھپا رکھے تھے اور ان کے ہاتھ میں ہتھیار تھے ،ڈاکوؤں نے متاثرہ افراد سے ان کے موبائل فون اور پرس چھین لئے جبکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا،واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…