اقتدار کے خاتمے کے آخری دن ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتے جاتے بڑا سرپرائز دیدیا، ایسی جگہ پہنچ گئے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

29  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پاک فوج کے افسروں اورجوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ گئے۔انہوں نے 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹراورپاک افغان سرحد کا دورہ کیا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 7ڈویژن،میجر جنرل اظہر عباسی نے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محمد شہبازشریف نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے پاک افغان سرحد کے علاقے کیٹون کا بھی دورہ کیااوروہاں انہیں پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ اورباڑ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔محمد شہبازشریف نے یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔باڑ لگانے کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج کے بہادر افسران اورجوانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میرانشاہ اور پاک افغان سرحد آیا ہوں ۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کی تاریخ بہادرسپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے لکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانیوں کی اقوام عالم میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں ۔جو تاریخی کارنامہ آپ نے پاکستان کیلئے سرانجام دیا ہے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاک فوج کے جرأتمند افسروں اورجوانوں نے اپنا قیمتی لہودے کر کامیابی کی داستان رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقاء کی جنگ ہے اوراسے ہم نے ہر قیمت پر جیتنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفسادکی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے ۔میں پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلیوٹ کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ عالم میں ایسی جنگ کبھی لڑی گئی نہ لڑی جائیگی، جوناقابل فراموش کردارآپ نے ادا کیا ہے قوم اسے کبھی بھول نہیں سکے گی۔سینیٹر مشاہد حسین،پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواہ کے صدر امیر مقام اورترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ اور پاک افغان سرحد پر فوجی افسروں اورجوانوں کے ساتھ تین گھنٹے گزار ے۔محمد شہبازشریف میرانشاہ میں 7ڈویژن ہیڈ کوارٹرپہنچے تو جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر عباسی نے ان کا استقبال کیا اور

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔میجر جنرل اظہر عباسی نے بتایا کہ 11کور سے تعلق رکھنے والے 4ہزار 5سو سے زائد افسروں اورجوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور16ہزاز سے زائد افسر اورجوان زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کیخلاف 521بڑے آپریشن کیے گئے ہیں جبکہ شمالی وزیر ستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کی تاریخ میں ایسی عظیم قربانیوں کی کوئی مثال نہیں اور میں پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں

اور میرے دورے کا مقصد پاک دھرتی کے ان بہادر سپوتوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے میرانشاہ میں یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی او ر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔بعدازاں محمد شہبازشریف نے یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ کونمونے کے طورپر بنایاگیا کمپاؤنڈبھی دکھایا گیا جہاں پر دہشت گرداسلحہ رکھنے کے علاوہ قیدیوں کوبھی زیر حراست رکھتے تھے ۔ وزیراعلیٰ کو اس کمپاونڈ میں غیر ملکی کرنسی،خود کش حملے کیلئے تیار کیے جانیوالے کمرے اورزیر زمین جیل بھی دکھائی گئی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیاکہ اس طرح کے کمپاؤنڈ مختلف علاقوں میں تھے جن کا خاتمہ کردیاگیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف بعد میں پاک افغان سرحد کے علاقے کیٹون گئے اور وہاں پر پاک افغان سرحدمینجمنٹ اور باڑ لگانے کا معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے باڑ لگانے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سرحد پار دہشت گردوں کی آمدروکنے میں بے پناہ مدد ملے گی اوراس اقدام سے پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے ایک ارب روپے فراہم کئے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے اورہم پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ میجر جنرل اظہر عباسی نے پنجاب کے تعاون پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…