وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیرستان کا پہلا دورہ، عسکری حکام سے ملاقات،سرحد کے انتظامی امور کا خصوصی جائزہ

29  مئی‬‮  2018

لاہور(پ ر)متوقع وزیر اعظم پاکستان ،خادم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف وزیرستان کی سرحد پر معمور افواج پاکستان کاحوصلہ بڑھانے خصوصی دورہ پر وزیرستان پہنچ گئے۔جوانوں سے ملاقات ،پاک افغان سرحد کا تفصیلی معائنہ کیا ۔سکیورٹی حکام کی جانب سے انہیں موجودہ سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاوزیر ستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دہشت گردی سے بر وقت نبردآزما ہونے کے لئے وزیرستان میں فرضی تشکیل دیے گئے تربیتی دہشتگری مراکز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں افواج پاکستان کی دہشتگردی سے نمٹنے کی مشقوں کا بغور جائزہ لیا اور پاکستان فوج کے جوانوں کو انکی جواں مردی، پختہ عزائم اور بلندحوصلے کے لئے خوب داد بھی دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اس دورہ نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف پنجاب کے عوام بلکہ پورے پا کستان کے خادم ہیں۔یہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جذبہ حب الوطنی ہے کہ اپنے سب سے بڑے مخالف عمران خان کے انتظامی صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کو ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے اپنی خصوصی تربیت یافتہ ٹیمیں کے پی کے روانہ کیں۔ جبکہ پاکستانی معشیت کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ سی پیک کے تحت گوادر بندر گاہ کا قیام ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے لئے بے حد مفید ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…