اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گےسکیورٹی خدشات کے پیش نظرفورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔واضح رہے کہ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔
پنجاب سمیت ملک بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔25 جولائی 2018کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔ اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے لگایا گیا ہے۔