اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان قومی اسمبلی کی 4سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ 4 حلقوں میں ہوئی ہے جہاں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب پرویز الہٰی اور وجاہت حسین کے صاحبزادے الیکشن لڑیں گے۔ان حلقوں میں تلہ گنگ اور گجرات کے حلقے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ جن حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ
ہوئی ہے ان میں گجرات ہی کا ایک اور حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ق کے رہنما وجاہت حسین کے صاحبزادے الیکشن لڑیں گے اس کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ بننے والے حلقے میں بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کی سیٹ ہے۔تحریک انصاف نے ان حلقوں میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کے قریب ہوگا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق تقاضہ کر رہی کہ وہ کم از کم 15 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے تا کہ وہ ان حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کر سکے۔