اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکار ہے ، تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شریف خاندان کی
کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر 56 کی بجائے صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ آڈٹ رپورٹس میں 166 ارب کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے وزراء اور لیگی ایم پی ایز نے ان کمپنیوں سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکار ہے ۔