بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ملک کا کوئی شہری غدار نہیں،اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر فتوے شروع ہو گئے ،اہم وفاقی وزیر باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی شہری غدار نہیں،اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر فتوے شروع ہو گئے ، لوگوں کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنی کی آزادی ہونی چاہئے،اسد درانی کی کتاب کی طرح نواز شریف کے بیانیہ کو پڑھے بغیر تبصرے کئے گئے،سیاست میں الزام لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں ،عوام نواز شریف کیخلاف کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے اور الیکشن میں کارکردگی

کی بنیاد پر ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے۔رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئیخواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، انتخابات 2018 کی تاریخ 25 جولائی دے دی گئی ہے، اور دوسری جانب مخالفین نے الزامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے لیکن الزامات لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا، جتنی چاہے پیشیاں کروائیں فیصلہ اللہ تعالی کی ذات اور عوام نے کرنا ہے کوئی جتنا چاہے پروپیگنڈا کرے 2018 کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر (ن) لیگ کو کامیاب کرائیں گے،عوام نواز شریف کیخلاف کسی پروپیگنڈے کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے اسددرانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لیے اس پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر ہی غداری کا تبصرہ کررہے ہیں، ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔اسد درانی کی کتاب کی طرح نواز شریف کا بیانیہ پڑھے بغیر تبصرے کئے گئے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے یہ تبلیغی اجتماع کیلئے ناگزیر تھا اسٹیشن پر کل تخمینہ 150ملین روپے سے زائد ہے اوریہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…