اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیخلاف جے یو آئی (ف)کے کارکنوں کاخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،بل کی منظوری کیخلاف شدید نعرے بازی ،مظاہرین کی خیبر روڈ بند کرنے اور اسمبلی میں گھسنے کی کوشش پر پولیس سے شدید جھڑپ ، بعض مظاہرین اسمبلی عمارت پر چڑھ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
جس پرجے یو آئی (ف)نے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے ۔ کارکنوں کی بڑی تعدادرکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسمبلی کے باہر جمع ہے اور فاٹا کے انضمام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا کہناہے کہ فاٹاریفامز بل کیخلاف اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دینگے اورکسی بھی رکن اسمبلی کواسمبلی میں جانے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے کہ قانون کی منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی اجلاس آج 2بجے ہوگا۔
Anti merger protest continue in front of KP assembly, huge number of tribesmen are raising slogan against forceful merger pic.twitter.com/cOXGKr7KgZ
— Peshawar (@PeshawarKPK) May 27, 2018