منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے مگر ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا ،مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ، چوہدری نثار علی خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے مگر ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا اور مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا، ٹیکسلا واہ کینٹ کو اپنا آبائی حلقہ سمجھتا ہوں پور ی دنیا میں میری سیاسی پہچان یہی حلقہ ہے،اس خطہ سے 35 سالہ سیاسی تعلق ہے،مسلسل آٹھ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کیا،اللہ کے توکل اور مزدوروں کے تعاون سے حلقہ ٹیکسلا واہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اب مجھے ڈبو دیں یا پھر پار لگا دیں مزدوروں پر منحصر ہے،

ایک با عمل مسلمان ہوں افسوس میرا سیاسی مخالف اجتماعا ت میں مجھے کافر کہتا رہا اس سے بڑھ کر منافقت کیا ہوگی،سیاست کو حقوق العباد کا درجہ دیا،نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقہ کو تقسیم کر کے مجھے ہرانے کیلئے بڑی منصوبہ بندی کی گئی،یہاں سے منتخب ایم این اے تیس مار خان نے ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں کرایا اور ہمیشہ پی او ایف کے مزدوروں کے خلاف آواز بلند کی، مزدور کش آرڈنینس2002 انھی کے دور کا تحٖفہ ہے جس کی ہم نے اسمبلی فورم پر بھرپور مخالفت ۔ وہ ہفتہ کو واہ کینٹ میں پی او ایف کے محنت کشوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی مخالف غلام سرور خان نے پوری مدت اسمبلی میں سو کے گزارا،میں نے اس حلقہ سے شکست کے باوجود سوکلز ، کالجز بنائے، واٹر سکیمیں دیں،ترقیاتی کاموں کے انبار لگا دیئے،پی او ایف کے مزدوروں کی خدمت کے ان منٹ نقوش چھوڑے،انکا کہنا تھا کہ پی او ایف کا مزدور نہ صرف گولہ بارود بنا کر اس ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ ملکی ترقی میں انکا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،پی او ایف مزدور پر جب بھی برا وقت آیا انکے شاناہ بشانہ کھڑا ہوا،جب جونیجو دور میں پی او ایف کے مزدور پر زمین تنگ کردی گئی اس وقت بھی میں مزدوروں کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہوا،پی او ایف کی تاریخ میں 2008میں جب دہشتگردی کا بڑا سانحہ رونما ہوا اس وقت میں نے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف گیلانی کو لیکر آیا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب کو لیکر آیا،اور لواحقین کی امداد ریکارڈ تائم میں مکمل ہوئی،ہم نے چئیرمین پی او ایف کے تعاون سے واہ کینٹ میں ایک جدید ہسپتال کا قیام ، ریسیکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جو اربوں روپے کا منصوبہ ہے،اب جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے تحت اس حلقہ کو میرے آبائی حلقہ سے علیحدہ کردیا گیا ،الیکشن لڑنا آسان نہیں لیکن لیکن یہاں کے مزدور طبقہ کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا، میرے لئے مشکل مرحلہ تھا کہ میں کس طرح اپنی 35 سالہ رفاقت کو ترک کر دوں،ٹیکسلا واہ کے دوستوں پر فخر ہے جن کی وجہ سے ہمیشہ میرا نام اس حلقہ منسوب رہا،

تقریب سے ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا الیکشن پی او ایف کے مزدور لڑیں گے،فرنٹ لائن پر پی او ایف کے مزدور ہونگے بعد میں پارٹی کے کارکنان،فخر ہے کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ پی او ایف کے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی ، تقریب میں شیخ زیشان سعید ، پی آر او چوہدری نثار راجہ عبد الطیف،تحصیل صدر فیاض خان تنولی،یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عمار سعید، نعمان احترام ، راجہ محمد ایوب ، راجہ محمد سعید ،ملک اویس چھاچھی،فیض صدیقی،جہانزیب مغل،ملک ثاقب شہزاد،کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان پی او ایف کے مزدور موجود تھے، نظامت کے فرائض راجہ عامر سعید ادا کر رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…