منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پرحکومت و اپوزیشن کا اتفاق

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی)خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلی کے لیے نام پر اتفاق ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلی کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ اتفاق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مابین ہوا۔ منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان

کے مابین منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے نگران وزیر اعلی کے عہدے کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی۔دریں اثناء وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلی ہاوس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پرویزخٹک نے وزیراعلی ہاوس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی(افطار ڈنر)دینے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاوس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔ عمران خان کے وزیراعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے۔علاوہ ازیں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبرپختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…