اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل، رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتا نہ کرنے سمیت دیگر احکامات غیر قانونی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابقٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ
جاری کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ ڈویثرن بنچ نے رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتا نہ کرنے سمیت دیگر احکامات غیر قانونی قرار۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی وی چینلز پر 5 وقت اذان نشر، درود شریف اور ملکی سلامتی کی دعائیں چلانے کا حکم بھی معطل کر دیا گیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے پیمرا کے پاس کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرانے کا مکمل اختیار موجود ہے۔ ہائی کورٹ ریگولیٹر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔