نیویارک (آئی این پی )پاکستان نے ایک بار پھر عالمی فورم پر کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین جرائم میں ملوث افراد کو فوجی کمانڈر اعزازات سے نوازا جاتا ہے، ٹارگٹڈ حملے، جنسی تشدد ،جبری فوجی بھرتیاں اورمسلسل قتل وغارت انسانی قیمت پر مسلح تنازعات کی انتہائی سیاہ تصویر کی نشاندہی کرتے ہیں،فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں ان جرائم کاسلسلہ جاری ہے۔
جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پردودیرینہ تنازعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر اور فلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں جسے آج تک حل نہ کیا جا سکا۔ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کشمیر اورفلسطین جیسے کئی عشروں پرانے بین الاقوامی تنازعات کی وجوہات اور عالمی امن اورسیکیورٹی کو فروغ دینے کیلئے ان کے حل پرتوجہ مرکوز کرنے پر زوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈ حملے، جنسی تشدد ،جبری فوجی بھرتیاں اورمسلسل قتل وغارت انسانی قیمت پرعصرحاضر کے مسلح تنازعات کی انتہائی سیاہ تصویر کی نشاندہی کرتے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ فلسطین او رمقبوضہ کشمیر میں ان جرائم کاسلسلہ جاری ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دودیرینہ تنازعات ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین او رمقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں۔ سلامتی کونسل شہریوں کے تحفظ کی ضمانت اور فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے۔