پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کے بچوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں،وہ عید الفطر جیل میں نہیں بلکہ کہاں منائیں گے؟چوہدری اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ شریف برادارن کونہیں روک سکتا ۔ میاں نوازشریف عید الفطر جیل میں نہیں لندن میں منائیں گے، میاں صاحب کی حکومت نے سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی ، مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو ہٹایا نواز شریف کے بچوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جوائنٹ سیشن کے دور میں روزانہ اجلاس ہوتے تھے

نواز شریف نے کبھی نہیں بتایا ان کے ماتحت نے استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ میاں صاحب نے کبھی یہ احساس نہیں دلایا ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کسی نے نواز شریف کو پیغام دیا ہو۔ نواز شریف نے کبھی استعفےٰ کے دباؤ پر اشارہ تک نہ دیا۔ نواز شریف نے کبھی استعفےٰ کے مطالبے پر ایک لفظ نہ بولے میاں صاحب کا بیان 342 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے میاں صاحب کی بڑی کوشش ہے کہ ڈیل ہو جائے۔ میاں صاحب نے پریس کانفرنس سے دباؤ ڈالا سوال جواب نہیں لئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی ملزم جس کے 2 بیٹے ہوں معزور ہوں اس کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف نے کہا بیٹے معزور ہیں تو ضمانت مسترد ہو جانی چاہئے تھی، میاں صاحب کی جگہ عام آدمی کا مقدمہ ہوتا تو رویہ مختلف ہوتا ۔ عدالتیں نواز شریف کے کیس میں نرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ سوالات اس وقت دےئے جاتے اور جواب لئے جاتے ہیں۔ میاں صاحب کو جو سوالات دےئے گئے اس کا پرچہ آؤٹ ہو گیا۔ نواز شریف نے آج کہا کہ فوج کو ریاستی امور سے لاتعلق رہنا چاہئے اور انٹرنل سیکیورٹی سے بھی لا تعلق ہونا چاہئے۔ کاش نوا زشریف یہ باتیں حلف لینے کے بعد کہتے تو اچھا ہوتا انہوں نے مزید کہا نواز شریف نے داخلہ سیکیورٹی خود دیکھنے کا اعلان کیوں نہیں کیا ،نواز شریف بولتے تو ہم استعفیٰ مانگنے والے افسر کا نام لینے کا کہتے ۔ میاں صاحب کی حکومت نے سر سجھکا کر نوکری کی،

مشرف کو باہر بھیجا سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی اور سر جھکا کر مشاہد اللہ پرویز رشید کو ہٹایا اب جب وہ خو د نااہل ہوئے تو خلاف بات کرتے ہیں۔ 1990 ،1993 2013, میں نواز شریف وزیراعظم بنے لیکن کابینہ وہی رہا ۔ نواز شریف کا بینہ میں ایک دو لوگ بدلتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ شواہد موجود ہیں لیکن عدالت میں لاتعلق ہو گئے، نواز شریف کے بچوں کے پاس اربورں کی جائیداد یں ہیں جبکہ نواز شریف خود کہتے ہیں کہ کوئی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔ نواز شریف اتنی غلط بیانی کرتے ہیں کیا کوئی انہیں قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے جے آئی ٹی کے 12 ارکان پر سارا ملبہ ڈال دیا۔ دونوں افسران کی اپنی حکومت نے انکوائری کمیٹی میں بٹھائے تھے۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کیسز ثبوت کے بناء پر بنائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…